محسن وال:عید سٹال کیلئے شہر ی سے رشوت لیتے ہوئے چیف آفیسر گرفتار
محسن وال (نامہ نگار) اینٹی کرپشن کی ٹیم کا مجسٹریٹ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے چیف آفیسر کے دفتر پر چھاپہ چیف آفیسر شہری سے رشوت لیتے ہوئے سینٹری ورکر کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان آصف بھٹہ سرکل آفیسر خانیوال شاہد شریف نے شہری محمد شفقت کی درخواست پر مجسٹریٹ درجہ اول حاجی فرقان سرور کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے چیف آفیسر کے دفتر پر چھاپہ مار کر عید کے موقعہ پر میونسپل پارک میں سٹال لگوانے کی میں پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تنویر عالم اور اس کے سینٹری ورکر یسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن خانیوال میں انسداد رشوت ستانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،