کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ مصالحہ جات برآمد، گودام سیل‘ 2ملزم گرفتار
لاہور )خبر نگار(کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ مصالحہ جات قبضہ میں لے لئے۔لاہور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ کے قریب ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی کالی مرچ اور زیرہ برآمد کر لیا ۔پکڑے گئے مصالحہ جات میں 44 ہزار 345 کلو گرام کالی مرچ اور 20 ہزار 679 کلو گرام زیرہ شامل ہے ۔ گودام کو سیل کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔