افغانستان میں امن ترقی کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے:چین
بیجنگ (آئی این پی/ ژِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس عالمی ترقی اور سفارت کاری کے لحاظ سے چین اور دنیا بھر کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،تنظیم نے باہمی اعتماد، مساوی فوائد، برابری،مشاورت اور احترام پرزور دیا ہے۔شنگھائی کے جذبے نے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مہمیز دی ہے۔ایس سی او کی کارکردگی پاکستان اور بھارت کی اس میں شمولیت سے مثبت توقعات پیدا ہوئیں ہیں اور ا س میں کوئی شک نہیں کہ یہ دونوں رکن ممالک علاقائی ترقی میں مثبت کردار ادا کریںگے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جغرافیائی سلامتی کے حوالے سے چین کے ہمسائے بھارت اور پاکستان چین کے ساتھ بہت قریبی طور پر وابستہ ہیں۔افغانستان کے ہمسائیہ ہونے کے ناطے پاکستان وہاں کی صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے بہت اثر رکھتا ہے۔