فیروز والہ: گھریلو ناچاقی پر نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے نوجوان نے خودکشی کر لی
فیروزوالہ، شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی برج اٹاری میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے نئی نویلی دلہن کو گولی مارکر قتل کردیا بعد میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا کہ نورے والا روڈ کا محنت کش مبارک عرف ماکھا کے بیٹے بشارت علی کی شادی رشتہ دار کی بیٹی مہوش کے ساتھ تین ماہ قبل ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی میں چند روزسے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ شب بشارت علی نے اپنی بیوی کو سیر کرنے کے بہانے موٹرسائیکل پر سوارکرکے قریبی باغ میں لے گیا جہاں پر وہ کچھ دیر رہے بعد میں نوجوان نے گولی مارکر اپنی بیوی کو ہلاک کردیا، اسی پستول سے اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں، واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا۔نوجوان بشارت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ واردات میں استعال ہونے والا پسٹل بھی قبضہ میں لے لیا۔