:اسٹیٹ بینک مجھے نا دہندہ قرار دینے پر معافی مانگے اور فہرست درست کرے ، اسد اللہ بھٹو
کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور این اے 242سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی نا دہندگان کی جاری کر دہ فہرست میں ان کا نام شامل کیا جانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ۔ اسٹیٹ بینک فوری طور پر اپنی فہرست درست کرے اور معافی مانگے ۔ بصورت دیگر ہم اسٹیٹ بینک کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔ ان خیالات کا انہوں نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صحافیوں میں اس حوالے سے قانونی دستاویزات اور ثبوتوں کی فوٹو کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔