نواز حکومت کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں: ناصر محمود
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن این اے255 سے امیدوار ناظر الدین محمود اور پی ایس 128 کے امیدوار محسن جاوید کی جانب سے دعوت افطار میںضلع وسطی کے صدر سید زاہد علی شاہ‘ جنرل سیکرٹری اسلم خٹک ایڈووکیٹ‘ این اے251 ضلع یوسٹ سے متوقع امیدوار فہد شفیق‘ پی ایس 127 سے امید محمد بابر خان ناظم آباد نمبر1 پیٹرول پمپ پر خطاب کیا جبکہ محمد عمر بٹ‘ محمد جاوید میاں‘ رحیم خان‘ خرم بھٹی‘ ریحان شیخ‘ سلیم مزاری‘ عامر ایڈووکیٹ‘ رانا شفیق‘ جاوید‘ محمد عمر فاروق‘ راشد بٹ‘ طارق آرائیں‘ شکیل سندو‘طارق ستار‘ سلمان باجوہ‘ مرید حسین‘ جہانزیب عالم‘ باصر زیدی‘ عنیب شاہ‘ حافظ عبد اللہ عالم اور بڑی تعداد میںلوگوں نے دعوت افطار میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر الدین محمود نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا عشرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر سے تمام مشکلات کا خاتمہ فرمائے۔ الحمد اللہ کراچی سمیت ملک بھر میں روشنیاںبحال ہوچکی ہیں۔شہری زندگی رواں دواں ہے۔ کاروبار حالات بہتر ہے۔ امن و امان کی صورتحال مثالی ہوچکی ہے۔ شہر بھائی چارگی کی وجہ سے 24 گھنٹے کھلا ہے۔ انشاء اللہ عوام کی حمایت سے ہمیں اقتدار ملا تو ہم لاہور جیسا کراچی کو بنانے میں پرعزم ہیں۔ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے میں ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی۔