عیدالفطر پر مساجد اور امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کا کام جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان کی سربراہی میں عیدالفطر کے سلسلے میں مساجد، امام بارگاہ،عیدگاہیں اور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں سینیٹری ورکرز اور دیگر عملے کی خصوصی فورس تعینات کردی گئی ہے جبکہ عیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوںکے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیںگے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کنٹریکٹرز کو گھر گھر سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے اور متواتر چونے کے چھڑکاؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سیکریٹری بورڈ نادر خان نے صفائی ستھرائی کاکام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ کچرا بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔میں عوام اپنی شکایات کے لئے (1339) یا ضلع شرقی کے لئے(35314171), (35314172) ، ضلع جنوبی کے لئے 32744473),(32744474) ( اورضلع ملیر کے لئے (99333656) ،(03000544274) پر رابطہ کریں۔