فٹبال عالمی کپ 2026 کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے نام
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سنہ 2026 کے فٹبال عالمی کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کا انتخاب کیا ہے جبکہ مراکش ایک بار پھر میزبانی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔فیفا ممبران کی جانب سے ہونے والی ووٹنگ میں ’یونائیٹڈ 2026‘ کو 134 ووٹ ملے جبکہ مراکش صرف 65 ووٹ حاصل کر سکا۔سنہ 2026 کا عالمی کپ سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا کیونکہ ان میں 32 کے بجائے 48 ٹیمیں ہوں گی اور 34 دنوں میں 80 میچ کھیلے جائیں گے۔یو ایس سوکر کے صدر کالوس کوڈیئرو کا کہنا ہے کہ ’یہ صرف فٹبال کی کامیابی ہے۔ ہم سب فٹبال کے لیے متحدہ ہیں۔‘بدھ کو ماسکو میں 68ویں فیفا کانگریس کے موقع پر 211 فیفا ممبران ممالک میں سے 200 نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔