گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادنا گزیر ہے، اولیمپین بشری پروین
اسلام آباد ( اسپورٹس دیسک )قومی اتھلیٹکس کوچ اولیمپئن بشری پروین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرنتائج حاصل کرنے کیلئے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاداور اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نیکہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی کی سرپرستی میں انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کئے ہیں اور حکومت اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس نے کہا کہ ملک کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرسکتیہیں اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے اور تعلیمی اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ماہ وظیفہ بھی دے ۔