عالمگیر جیم خانہ اور شامیل کلب کی ناظم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)۔عالمگیر جیم خانہ نے قاسمی جیم خانہ کو 72رنز سے شامیل کرکٹ کلب نے نیو الحبیب کو 4رنز سے شکست دیکر ناظم آباد جیم خانہ فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں شامیل کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنا ئے ذاکر ملک 33 ،شہر یار غنی 30،ندیم جاوید 27 رنز ناآوٹ نے عمدہ بیٹنگ کی نادر شاہ اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں نیو الحبیب کرکٹ کلب سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی ۔دوسرے سیمی فائنل میں عالمگیر جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 135رنز بناسکی ۔