سام سنگ نے پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر پاکستان میں جاری کر دیا
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ سام سنگ پاکستان نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس جدید ڈیزائن میں خصوصی ونڈ فری کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز صارفین کو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بغیر گھر کے اندر ٹھنڈا ماحول اور توانائی کی بچت فراہم کرے گی۔ ونڈ فری روم ایئر کنڈیشنر میں دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر استعمال کیا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشنر درجہ حرات کو کنٹرول کرنے والے ونڈ فری گڈ سلیپ موڈ پر مشتمل ہے جو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بہائو کے بغیر رات کی بہتر نیند کیلئے مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔