کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں‘ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں‘ اگر ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے ملے تو پھر مقابلہ متحدہ سے ہو گا۔ سعید غنی نے این اے 244 اور پی ایس 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو منظور کر لئے گئے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ شہر قائد میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل نہیں ہے اگر ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل گئے تو پھر ان سے مقابلہ ہو گا مگر کامیابی پیپلز پارٹی کو ہی ملے گی۔