عوام پی ایس پی کو بھاری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے‘ مصطفی کمال
کراچی (خصوصی رپو رٹر) پی ایس پی کا منشور، نام اور انتخابی نشان ڈولفن کراچی کی ترقی، پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گا. ہم نے پارٹی پرچم کے بجائے قومی پرچم کو ترجیح دی ہے. 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام صرف ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سیدمصطفی کمال نے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں پی ایس پی کی جانب سے جنرل الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا ہماری دو سال کی پارٹی دیگر سیاسی پارٹیز کے لئے مثال ہے کیوں کہ ہم نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے آپ میں سے صرف 65 لوگوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں لیکن دوسری پارٹیوں کی طرح ہمارے کارکنوں نے نہ ہی شور کیا نہ ہی دفاتر پر پتھر مارے نہ ہی کوئی توڑ پھوڑ کی. انہوں نے کہا کہ کراچی سے ہمارے 163 کارکنان و ہمدردوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو کہ آپ لوگوں کے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ ہزاروں لوگوں میں سے آپ کو منتخب کیا گیا ہے میں آپ سب کو اس مرحلے تک پہنچنے کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوںانہوں نے کہا ہمارے پاس 216 یو سیز ہیں 34 ٹاون ہیں ڈاکٹرز فورم ، اقلیتی فورم ، علماء کمیٹی ، بزنس فورم ،لائرز فورم اور مختلف مرکزی شعبہ جات کے علاوہ 22 ہزار رجسٹرڈ کارکنان ہیں جسکی وجہ سے ہم پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلہ میں ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ رکھتے ہیں قبل ازیں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے صدر جماعت خانہ میں کی بوہری برادری کے معززین سے ملاقات کی دریں اثناء پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی میں کورنگی ٹاؤن یوسی 37 کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔