کراچی کو ہزارروں بسیں دینے کا وعدہ ،10 سال میں صرف 10 بسیں ملیں
کراچی ( وقائع نگار ) عام انتخا بات میں کراچی سے اکثر یت نشیستیں حا صل کر نے کی دعویدار پیپلز پارٹیہ کے چیئر من بلا ول بھٹو زرداری سمیت تما م امید وار وں کے پاس اس بات کا کوئی جو اب نہیں کہ 10 سال کی پی پی حکو مت کراچی کو ہزاروں بسیں دینے کا وعدہ کر نے کے بعد دسویں سال صرف10 بسیں دے کر نو دو گیارہ کیوں ہو گئی ۔ سا بق صوبائی وزیر ٹرانسپو رٹ سید نا صر شاہ سمیت مرتضیٰ وہا ب اور دیگر رہنما ئو ں کو کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے اوران کے پاس سر ہلا نے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ سید نا صر شاہ نے مارچ2017 ء میں کراچی میں4 ہزار بسیں فوری لا نے کے پلا ن کا اعلا ن کیا تھا اور پیپلز پارٹی کی حکو مت 2018 ء میں دس سال بعد صرف10 بسیں دے کر حکو مت مکمل کر کے چلتی بنی ۔