اس بار الیکشن میں مہاجر ووٹ تقسیم نہیں منتقل ہوگا، آفاق احمد
کراچی ( پ ر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی جو کسی دور میں پاکستان کی سیاست کا مرکز ہوا کرتا تھا اس مرکز کو منصوبہ کے تحت پنجاب منتقل کیا گیا ۔ الیکشن میں عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے اس منتقلی کے خلاف ووٹ دیں اور اپنے لئے صوبہ کا حصول ممکن بنائیں۔ سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر ووٹ تقسیم ہونے کا خواب دیکھنے والوںکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا کیونکہ اس بار ووٹ تقسیم ہونے کی بجائے منتقل ہوگا اور جیت اسی کو ملے گی جس کے ہاتھ میں مہاجر پرچم ہوگا ۔آفاق احمد نے کہا کہ باہر سے آنے والے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ رہے ہیں ،انہیں اپنی یہ سوچ بدلنی پڑے گی کیونکہ جو سیاسی خلاء اس وقت نظر آرہا ہے اسی مہاجر ہی پر ُ کریںکے۔ الیکشن کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں جنوبی سندھ صوبہ کی تحریک جاری رہے گی۔