سمندر پا ر پاکستا نیو ں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے ، قونصل جنر ل جدہ
جدہ ( نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کے مغربی صوبے میں جو پاکستانی سزائین پوری کرچکے ہیں یا اقامہ قوانیں کی وجہ سے جیلوں میں تھے انکی اکثریت پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے گھروں کو جاچکی ہے ، صرف وہ لوگ جنکے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوا وہ جیلوںمیں ہے۔ یہ بات قونصل جنرل جدہ شہر یار اکبر نے قونصل پریس ارشد منیر کی جانب سے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں دی جانے والے افطار ڈنر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی ، افطار میں عرب نیوز کے سینئر ایڈیٹر سراج وہا ب نے خصوصی شرکت کی ۔ شہر یار اکبر نے کہا کہ پاکستان میں یہ موسم انتخابات کا ہے ، پاکستانی دعا کریں کہ ہمارے ملک کے عوام اس جمہوری عمل سے امن و امان سے گزریں تاکہ ملک اپنی ترقی کی طرف گامزن ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب جسطرح ہم پاسپورٹ اور شناختی کارڈز آن لائین بناسکتے ہیں اسی طرح سمندر پار پاکستانیوںکو ووٹ کا حق مل سکتا ہے اور آنے والی حکومت امید سے اس سلسلے میں اقدامات کرے گی تاکہ سمندر پار پاکستانیوںکا دیرینہ مطالبہ پور ا ہوسکے ، شہر یار اکبر نے کہا کہ پاکستانی اسکولوں کے معاملات معمولات کے مطابق چل رہے ہیں جدہ مین کئی دیگر اسکول چونکہ بند ہوچکے ہیں اسلئے متاثرہ پاکستانی بچے پاکستان کے اسکولوںمیں داخل ہے رہے ہیں پاکستان کے ایک اسکول میں فیس زیادہ اور اور دوسرے میںکم ہے اسلئے اب کم فیس اسکول میں کیمرج نصاب تعلیم شروع کررہے ہیں تاکہ تمام بچے ایک ہی نصاب کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں۔ انہوںنے صحافیوں کو دعوت دی کہ قونصیلٹ ، اور پاکستان اداروں میں اگر کوئی شکایت ہے تو اسکی نشاندہی کریں تاکہ اس کو باہمی مشورے سے بہتر کیا جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے مصروفیت کی بناء صحافیوں سے رابطہ نہ رکھ سکا جبکہ یہ رابطہ مثبت کاموں کیلئے قائم رہنا چاہئے ، عشائیہ کے آخر میں پاکستان جر نلسٹ فورم کے صدر شاہد نعیم نے قونصل جنرل کی آمد اور ارشد منیر کی دعوت پر شکریہ ادا کیا ۔ عشائیہ میں قونصل کمرشیل شہزاد احمد نے بھی شرکت کی ۔