چاغی کا لاپتہ شہری4 برس بعد گھر پہنچ گیا
چاغی(نمائندہ نوائے وقت)چار سالوں سے لاپتہ چاغی کا شہری بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خدابخش شاہوزئی نامی شخص چار سال قبل چاغی کے صدر مقام دالبندین سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تاہم گزشتہ شب وہ اچانک اپنے گھر پہنچ گیا جسے زندہ سلامت دیکھ کر پورا خاندان خوشی سے نہال ہوگیا۔