کیویز نے خواتین ون ڈے سیریز میں آئر لینڈ کو وائٹ واش کردیا
ملتان( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری خواتین ون ڈے میں 305رنز سے کامیابی کیساتھ آئر لینڈکے خلاف کلین سویپ مکمل کرلیا ہے ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اووروں میں 3وکٹوں پر 440کا مجموعہ حاصل کیا ۔ امیلیا کیر31 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 232پر ناقابل شکست رہیں۔لی کیسپیر کرنے 113رنز بنائے جس میں 10چوکے شامل ہیں دونوں نے دوسرے وکٹ میں 295 کی شراکت کی جوب میں میزبان آئرش ٹیم 44اووروں میں 135پر ہمت ہار گئی۔ یونا ریمنڈ ہولی 42شاؤن کیوانا کھ 29اور جینفر گرے 17رنز کیساتھ دہرے ہندسہ کو چھوپائیںنیوزی لینڈ کی امیلیا کیر نے دار رنز دے کر 5وکٹ لئے ۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قراردیاگیا۔