امن ٹرافی کرکٹ میلہ ‘ شریف اکیڈمی نے کمبائنڈ ینگسٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) گل سپورٹس کے زیراہتمام امن ٹرافی کرکٹ میلہ شریف کرکٹ اکیڈمی نے کمبائنڈ ینگسٹر کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے کمبائنڈ ینگسٹر کرکٹ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 228 رنز بنائے حافظ عاطف 70 حارث 35 اور صدیق نے 30 رنز بنائے اشعر اور عرفان نے 3,3 وکٹ حاصل کئے شریف مغل کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا رانا عرفان 100 اور اسد اعوان نے 50 رنز بنائے حافظ عاطف نے ایک وکٹ حاصل کی۔