کمزور ٹیموں نے مضبوط ٹیموں کو ورلڈ کپ کے ٹائٹل سے محروم کردیا
کرۂ ارض پر سب سے مقبول اور عوام کا پسندیدہ کھیل کی تاریخ سنسنی خیز میچز اور دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے فیفا ورلڈ کپ کے ان گنت میچ میں کمزور ٹیموں نے مضبوط ٹیموں کو ناکوں چنے چبادیا اور ان ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دی 1938کے ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو کافی مضبوط خیال کیاجارہا تھا۔ برازیلی ٹیم میں کئی نامور کھلاڑیوں کے علاوہ لیوینڈس جیسا بہترین کھلاڑی بھی شامل تھا توقع کی جارہی تھی کہ برازیل دوسرے براعظم سے ٹائیٹل جیتنے والا پہلا ملک بن جائے گا 5جون 1938کو برازیلی ٹیم کا مقابلہ ایک کمزور پولش ٹیم سے تھا میچ شروع ہوتے ہی خلاف توقع پولش ٹیم نے برازیلی ٹیم کو دن میں تارے دکھادئیے پولش کھلاڑی ارنسٹا ولیمیو سکی نے چار گول کرکے میچ میں سنسنی پھیلا دی ٹرے فٹنہ کا کھیل ہوچکا تھا میچ چار چار گول سے برابر تھا ٹیموں کو اضافی تیس منٹ دئیے گئے ایک سو اٹھارہ منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولش ٹیم کو شکست ہوگئی سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ اٹلی سے ہوا جسے برازیلی ٹیم نے آسان خیال کیا اور اپنے سٹار کھلاڑی لیوینڈس کو آرام دینے کیلئے ٹیم میں شامل نہ کیا۔ یہ فیصلہ کافی مہنگا پڑا اور اٹلی کی ٹیم نے برازیل کو 2-1سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 1954کے ورلڈ کپ میں ہنگری کی ٹیم کو فیورٹ خیال کیا جارہا تھا ہنگری کی ٹیم مغربی جرمنی برازیل اور یوراگوئے جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی فائنل میں اسکا مقابلہ مغربی جرمنی کی ٹیم سے تھا خیال تھا کہ ہنگری کی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی کیونکہ ابتدائی راؤنڈ میں ہنگری نے مغربی جرمنی کو 8-3سے شکست دی تھی۔ فائنل میچ شروع ہوا تو ہنگری نے آٹھ منٹ میں دو گول کرکے سنسنی پھیلا دی لیکن دسویں روز اٹھارھویں منٹ میں جرمنی نے گول کرکے میچ برابر کردیا تو ہنگری کی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا 84ویں منٹ میں جرمنی کے کھلاڑی ہلمٹ لابن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی 1966ورلڈ کپ کا میزبانی انگلینڈ نے کی۔ فائنل میںمیزبان ٹیم اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں 12ویں منٹ میں جرمنی کھلاڑی ہلمنٹ ہیلر نے اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا گول کردیا 20ویں منٹ میں انگلینڈ نے گول اتار دیا 77ویں منٹ میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کرلی کھیل کے آخری لمحات میں جرمن کھلاڑی وولف گینگ نے فری کک کے ذریعے گول کرکے ایکبار پھرمیچ برابر کردیا زائد وقت کے 11ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی ایلن بال نے پاس دیا جس پر جیف پوسٹ کے گیند پول کی طرف پھینکی گیند پول سے ٹکرا کر زمین پر آگری ریفری کے لائن مین سے مشورہ کیا جس نے اسے گول قرار دے دیا یوں ایک متنازعہ گول نے انگلینڈ کو چیمپیئن بنادیا1996 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ٹیلی ویژن پر سپرکمپیوٹر کے ذریعے اس گول کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ شاشد نے لائن عبور نہیں کی تھی او ر گول متنازعہ تھا 1970 ء میں گروپ میچ برازیل اور انگلینڈ کے درمیان تھا انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ تھی برازیل کے کھلاڑی جنینرز ہونے اکلوتا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل اٹلی اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برا بر رہا۔زائد وقت میں اٹلی کی ٹیم نے یکے بعد دیگرے تین گول کرکے جرمنی کو ٹائیٹل سے محروم کردیا اٹلی کی ٹیم فائنل میں برازیلی ٹیم سے 4-1گول سے ہار گئی 1982ء میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک شاہکار میچ مغربی جرمنی اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا یہ پہلا موقع تھا جب فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا سیمی فائنل کے اس میچ میں ہی دونوں ٹیموں نے تین تین گول کردئیے زائد وقت میں میچ برابر رہا چنانچہ پنلٹی ککس پر جرمنی نے یہ مقابلہ 5-4گول سے جیت لیا 1994میں ورلڈ کپ امریکہ میںمنعقد ہوا ارجنٹائن اور رومانیو کے درمیان سنسنی خیر مقابلہ ہوا خیال تھا کہ ارجنٹائن میچ جیت جائے گا مگر رومانیہ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے ارجنٹائن کو3-2 سے شکست دے دی۔ 2006 کے فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم کے کپتان زین الدین زیڈان اور اٹلی کے کھلاڑی کے درمیان لڑائی کی وجہ سے یاد رکھاجائے گا۔ میچ کے دوران اٹلی کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیلئے یہ حربہ استعمال کیا کہ فرانس کی ٹیم کے کپتان زیڈان پر ریمارکس کسنے شروع کردئیے جس پر زیڈان کے اٹلی کے کھلاڑی کے سینے میں ٹکر ماردی جس پر اسے ریڈکارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا اس طرح یہ اٹلی نے یہ میچ زیڈان کی عدم موجودگی کے باعث5-3 سے جیت لیا اور اٹلی نے 24سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔