گراس روٹ پر کھیلوں کاانعقاد اور اکیڈمی قائم کی جائیں: بشریٰ پروین
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی اتھلیٹکس کوچ اولیمپئن بشری پروین نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی کھیل کی ترقی حکومت اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ہے۔اور ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی سرپرستی میں انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کئے ہیں اور حکومت کو اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اس نے کہا کہ ملک کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے اور تعلیمی اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ماہ وظیفہ بھی دے تاکہ اس سے طلباء و طالبات میں کھیلوں کا مذید رحجان بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ 20 جون سے شروع ہونگے جس میں کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی چاہئے۔