لاہور، قلعہ دیدار سنگھ : گھریلو جھگڑوں پر تین خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی
لاہور، قلعہ دیدار سنگھ (نمائندگان) مختلف واقعات میں گھریلو جھگڑوں پر تین خواتین سمیت پانچ افراد نے زندگی ختم کرلی۔ بھکر میں 45 سالہ محمد بخش نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ساہیوال میں شمسہ نے شوہر سے جھگڑے پر زہر نگل لیا۔جھنگ میں 22 سالہ طلاق یافتہ فضیلہ نے والدین سے جھگڑے پر پھندا لے لیا۔شور کوٹ میں تین بچوں کی ماں عاصمہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جبکہ قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ عباس پورہ میں 28 سالہ وقاص نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔