صحبت پور ،ہندو برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی ہوگئے
جعفرآباد (اے پی پی) صحبت پور میں ہندو برادری کے دوگرپوں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں مندر کے کام اچانک جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجے میں لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے ہریش کمار، مومن لال سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔