پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد‘ جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)سیشن جج سہیل ناصر نے ریاست کیخلاف نعرہ بازی کے مقدمہ پر پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت مستردکرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ملزمان کی جانب سے ریاست اور فوج کیخلاف لگائے نعروں اور تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں دکھائی گئیں جس پر عدالت نے کہا ان کیخلاف تو دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے، ریاست مخالف اور فوج کیخلاف احتجاج کے دوران پی ٹی ایم کے راہنماؤں اور کارکنوں نے پریس کلب کے باہر نعرے بازی کی تھی جس پر ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا اور مقدمہ میں منظور پشتین اوردیگر سمیت 28افراد نامزد ہیںجبکہ اسی مقدمہ میں 27افراد کو گرفتار کیا گیاتھا جو اب جیل میں ہیں۔