ملائشیا میں چیف جسٹس اور اپیلز کورٹ کے صدر مستعفی
کوالالمپور (اے ایف پی) ملائشیا میں چیف جسٹس رائوس شریف اور اپیلز کورٹ کے صدر ذوالقفلی نے استعفی دیدیا ہے اور وہ 31 جولائی کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔ نئی حکومت کے بعد اٹارنی جنرل اور سنٹرل بنک کے گورنر بھی استعفی دے چکے ہیں۔ عدالتی بیان کے مطابق بادشاہ نے 2 اعلی ججز کا استعفیٰ 8 جون کو منظور کر لیا تھا۔