ایک تصویر ایک کہانی
یہ تصویر جی او آر ٹو بہاولپور ہائوس مزنگ چونگی کی ہے جہاں پر ایک گھرکے مکینوں نے گائے پال رکھی ہے جس کے گوبر کی وجہ سے مچھر جنم لے رہے ہیںتعفن کی وجہ سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا۔ رہائشیوں نے کئی بار ٹائون انتظامیہ کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بہاولپور ہائوس کے رہائشیوں نے بلدیہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تمام شہر کی گائے دریائے راوی کے پار ہیں مگرمذکورہ گھر کے مکینوں نے یہ گائے گھر کے صحن میں رکھی ہے جس کی وجہ سے مچھر اور ان سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس کو دریا کے پار بھیجا جائے۔(فوٹو: عابد حسین)