نتائج چوری کرنے کا دور گزر چکا پنجاب پیپلزپارٹی کا ہوگا: نیئر بخاری
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا۔ وہ زمانہ گزر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کیے جاتے تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔بلاول بھٹو کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایک سازش کے تحت بلاول بھٹو کی سیکیورٹی پر شور مچایا جا رہا ہے۔