ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم سے ملحقہ مساجد میں ختم قرآن کی محافل
لاہور(خصوصی رپورٹر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور کے احاطہ میں واقع زمان مسجد اور ایوان قائداعظم کے احاطہ میںزیر تعمیر مسجد میں گزشتہ شب ختم قرآن کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ان مقدس محافل کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے کیا تھا۔ اس موقع پر نماز تروایح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ بعدازاں ملکی تعمیر وترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔