محکمہ جنگلی حیات کے 40 افسروں نے جدید سوفٹ ویئر کی تربیت مکمل کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات کے 40 افسران کو جدید سوفٹ وئیر کی تربیت دے دی گئی، جدید سائنٹفک سوفٹ وئیر کی مدد سے صوبہ بھر کی جنگلی حیات سے متعلق معلومات اکٹھی کرکے میپنگ کی جائے گی۔ جی آئی ایس کے 8ریجنل نوڈز کا ڈیٹا ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ یہ بات ڈی جی وائلڈ لائف خالد عیاض خان کا آرک جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سوفٹ وئیر کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ جدید سائنسی علوم سے آشنا ہوئے بغیر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو نا ممکن نہیں۔ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے کی جانے والی منصوبہ بندی کے ذریعے ہی مقررہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر کروائے جانے والے کورسز نا صرف افسران کی قدرتی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں بلکہ ان کی استعداد کار میں بھی اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔ ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہصوبہ بھر کی جنگلی حیات سے متعلق معلومات اکٹھی کرکے آرک جیو گرافک انفارمیشن سسٹم کے تحت اس کی میپنگ کافیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ کے 40افسران کو جنگلی حیات کے ڈیٹا کو میپ کی صورت میں تبدیل کرنے کیلئے جدید سوفٹ وئیر(ARC GIS)کی تربیت دی جا رہی ہے۔ خالد عیاض خان نے کہاکہ GEO SPATIAL ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلی جانوروں و پرندوں کی ٹریکنگ ، انکی آماہ جگاہوں کی میپنگ اور جی پی ایس کے ذریعے ان کی لوکیشن کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر تمام ریجنل دفاتر میںجی آئی ایس کے 8ریجنل نوڈز قائم کئے جا رہے ہیں جو ہیڈ کوارٹرز میں ایک مرکز ی جی آئی ایس لیب کیساتھ منسلک ہونگے ۔