عید پر جنگ بندی کا اعلان کسی اور ملک کے کہنے پر نہیں کیا: ترجمان طالبان
کابل( آن لائن) افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کسی اورملک کے کہنے پر کیا تھا،طالبان کی جانب سے عید کے تین دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ طالبان نے کسی اور ملک کے مطالبے اور دبائو پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔بد ھ کو ترجمان افغان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا طالبان کی جانب سے جنگ بندی ان کی قیادت کا اپنا فیصلہ تھا تاکہ لوگ پر امن طریقے سے عید کی نماز اور دیگر رسوم پر امن ماحول میں ادا کر سکیں۔انہوںنے کہاعید کے موقع پر افغان فوجیوں اور حکومتی اہلکاروں ان علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی جو طالبان کے زیر کنٹرول ہیں۔