افغانی مہاجرین کی واپسی میں مدد دینے والے دفاتر 19 جون تک بند رہیں گے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں وہ افغان مہاجرین جس کے پاس اقوام متحدہ کی رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں اور جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے زیر اہتمام افغانستان واپسی کا پروگرام بنا رہے ہیں انہیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے رضاکارانہ واپسی میں امداد دینے والے ادارے جو ازاخیل نوشہرہ‘ اور کوئٹہ میں واقع ہیں عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے جمعہ پندرہ جون سے منگل 19 جون تک بند رہے گا۔