بھارت میں 2 افراد کو بھینسیں چرانے کے الزام میں قتل کر دیا گیا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے علاقہ گوڈا میں بھینسیں چرانے کے الزام میںو افراد کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے علاقہ گودا میں پانچ افراد گاؤں میں بھینسیں چُرا کرلے جارہے تھے کہ وہ اگلے گاؤں میں پہنچنے پر پکڑے گئے۔ جس پر ان میں سے تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ دو افراد مرتضے اور اس کے ساتھی کو بھینسیں چرانے کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کر دیا گیا۔