فٹبال ورلڈ کپ : افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ میں روس اور سعودی عرب کے دمیان افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا۔ ارجنٹائن کے نیسٹر پیٹانا ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔نیسٹر کیساتھ ان کے ہم وطن ریفریز ڑوں پابلو بیلاٹی اور ہرنن میڈانا اسسٹنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ برازیل کے ساندرو رِچی فورتھ آفیشل کے طور پر تعین کیے گئے ہیں۔ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ٹیم میں اٹلی کے میسی میلیانو اراٹی (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری)، ارجنٹائن کے ماؤرو وجلیانو (اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری1)، چلی کے کارلوس آسٹروزا(اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری2) اوراٹلی کے ڈینئیل اورساٹو(اسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری3) کے طور پر تعین کیے گئے ہیں۔نیسٹر پیٹانا،نوربرٹو کوریزا کے بعد ارجنٹائن کے دوسرے ریفری ہوں گے جنہوں نے دو ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام دیئے ہوں گے۔پیٹانا جنوبی امریکہ کے تجربہ کار ریفریز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز2007میں ارجنٹائن لیگ سے کیا تھا اور پہلی بار 2010میں انٹرنیشنل میچ بطور ریفری کھیلا۔ورلڈ کپ 2014میں انہوں نے چار میچز میں شرکت کی جس میں فرانس اور جرمنی کا کوارٹر فائنل شامل تھا۔