امریکی کمپنی کا ایرانی فٹبالرز کو جوتے دینے سے انکار‘فیفا سے مدد مانگ لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) امریکی کمپنی نائیکی نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی کھلاڑیوں کو جوتے دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ نائیکی کا کہنا ہے کہ 'امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔ نائیکی پر لاگو ہونے والی پابندیاں کئی سال سے وضع ہیں اور قانون کا حصہ ہیں۔کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیصلے سے ایرانی کھلاڑی اور کوچ کارلوس کوئروز دونوں ہی پریشان ہیں اور انھوں نے فیفا سے کہا ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔