انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں3وکٹوں سے شکست دید ی
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے ہر ادیا۔ کینگروز کی پوری ٹیم 47اوورز میں 214رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ گلین میکس ویل 62رنز بناکر نمایاں رہے ۔ معین علی اور پلنکٹ نے تین ‘تین ‘عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے ہدف7وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ جو روٹ 50اور کپتان مورگن 69رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سٹانلیک‘نیسر اور ٹائی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔