قدرت کے 5 عناصر زمین‘ آسمان‘ آگ پانی‘ ہوا انسان کو تروتازہ رکھتے ہیں: مودی پارک میں یوگا کی ویڈیو جاری کر دی
نئی دہلی(آئی این پی + اے ایف پی) بھارتی وزیر اعظم نے اپنی فٹنس کا راز بتا دےا،قدرت کے 5عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا نسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے یوگا ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ وزیراعظم ایک پارک میں مختلف قسم کی ایکسرسائز کررہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں اپنی ایکسرسائز کا وڈیو جاری کررہا ہوں ۔ قدرت کے 5 عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا سے متاثر ہوں۔یہ انسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مودی نے فٹنس چیلنج کے تحت کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی اور ٹیبل ٹینس کھلاری منیکا بترا کو بھی مخاطب کیا۔ علاوہ ازیں 40 بر س سے زائد عمر کے آئی ایس افسروں کو بھی فٹنس چیلنج دیا ۔ واضح ہو کہ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن راٹھور نے فٹنس چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ مودی نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا ہے۔
مودی/ ویڈیو