تھیٹر اداکارہ مہوش فاروقی انتقال کر گئیں
کراچی (کلچرل رپورٹر) تھیٹر اداکارہ ماہر تعلیم مہوش فاروقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ انہوں نے زنبیل ڈرامیٹک کی تشکیل دی تھی جس کے ذریعے معروف لکھاریوں کے ڈرامے اور افسانے براہ راست پڑھے جاتے ہیں۔وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مہوش فاروقی نے سوگواروں میں شوہر معین میمن اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔