وفاقی و صوبائی سیکرٹریزداخلہ تبدیل‘ چیئرمین نادرا کو فوری برطرف کیا جائے پی ٹی آئی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمشن کا بنیادی فریضہ ہے،تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشاء کی علمبردار ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ سلطانءجمہور کیلئے مو¿ثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں،انتخابات کے انعقاد کے دیگر لوازمات سے کہیں بڑھ کر لازم ہے کہ الیکشن کمشن انتخابات کروانے والی مشینری کی تطہیر کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا جس میں وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی فوری تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کے مطالبات کئے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی کے بعد چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے، تاہم محض یہ تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کیلئے کافی نہیں۔ انتخابات کی صحت و ساکھ کیلئے کمشن وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کے فوری تبادلوں کیلئے کارروائی کرے۔ عمدہ ترین ساکھ، تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افسران لگائے جائیں،اسکے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان نادرا سے حساس معلومات کے افشا ہونے کا بھی فوری نوٹس لے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشن سابق وفاقی وزیر داخلہ کے معتمد خاص بریگیڈئیر صدیق کے نادرا میں متعین "کاظم" نامی صاحبزادے کے اس میں کردار کی پڑتال کرے۔کمیشن چیئرمین نادراکو منصب سے الگ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے، الیکشن کمشن سابق حکومت اور بعض حکومتی اداروں کے سربراہان کے مابین تشویشناک گٹھ جوڑ کا بھی سراغ لگائے، انتظامی، عدالتی اور ادارہ جاتی نظام کو نون لیگ کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کئے بغیر ساکھ کے حامل انتخابات ممکن نہیں، ان آلائشوں سے وطن عزیز پر چھائے بحرانوں کے بادل چھٹنے کی بجائے مزید گہرے ہوں گے، غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمشن کا بنیادی فریضہ ہے۔ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عوام کی منشاء کی علمبردار ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سلطان جمہور کیلئے مو¿ثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے دیگر لوازمات سے کہیں بڑھ کر لازم ہے کہ الیکشن کمشن انتخابات کروانے والی مشینری (نوکر شاہی) کی تطہیر کرے۔
پی ٹی آئی‘ خط