قومی و نجی ائر لائنز نے ایک ماہ میں تیسری بار کرایہ بڑھاتے ہوئے عید پر مزید اضافہ کر دیا
لاہور (خبر نگار) قومی ونجی ائر لائنز نے ایک ماہ میں تیسری بار کرایوں کا اضافہ کرتے ہوئے عید پر کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اندرون وبیرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافرمہنگے ترین کرایوں پر عید اپنوں کے ساتھ منائیںگے۔عیدسے قبل ہی ائر لائنز انتظامیہ کی کرائے بڑھانے میں ہونے والی من مانیوں سے فضائی مسافروں کی اپنوں کے ساتھ عید منانے کی خوشیاں بھی دم توڑنے لگی ہیں ، ذرائع کے مطابق عید الفطر سے قبل ہی اندورن بیرون ممالک فلائٹس میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی ونجی ائر لائنز انتظامیہ نے از خود کرایوں میں اضافہ کردیا ہے ،پی آئی اے بزنس کلاس لاہور کراچی لاہور کرایہ 60ہزار روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ لاہور کراچی لاہور عید کے تین روز 40ہزار روپے تک پہنچ گیا،اسی طرح سرین ائر لائن کا کوئٹہ لاہور کراچی لاہور کرایہ 28ہزار روپے جبکہ سرین ائیر لاہور کوئٹہ لاہور 34ہزار روپے تک وصول کیا گیا ہے،پی آئی اے لاہور اسلام اباد لاہور کرایہ 40ہزار روپے ،ائر بلیو لاہور کراچی لاہور کرایہ دوطرفہ 27ہزار روپے ،اورشاہین ائیر لائن لاہور کراچی لاہور کرایہ 30ہزار روپے اسی طرح بیرون ملک پی آئی اے کا کرایہ لاہور دبئی لاہور 45ہزار روپے ،پی آئی اے لاہور لندن لاہور اکانومی کلاس کا کرایہ 86ہزار روپے جبکہ پی آئی اے لاہور نیویارک لاہور بذریعہ کینیڈا 1لاکھ 83ہزار اورقطر ائیر ویز بزنس کلاس میں لاہور نیویارک لاہورکا کرایہ 4لاکھ 40ہزار روپے جبکہ اکانومی کلاس میں قطر ائیر ویز لاہور نیو یارک لاہور 1لاکھ 37ہزار روپے،اسی طرح ائر بلیو لاہور جدہ لاہور کرایہ 75ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اورشاہین ائیرلائن لاہور جدہ لاہور 68ہزار روپے،جبکہ جدہ سے لاہور عید کے دس روز سے زائد یکطرفہ کرایہ پچاس ہزار تک پہنچ گیا ہے۔عید گزرنے کے دس دن بعد کرایوں میں کمی ہو جائے گی۔ کرایوں میں کمی ہونے سے عمرہ زائرین لاہور سے جدہ یکطرفہ کرایہ بائیس ہزار پر بھی سفر کریں گے،عید کے درمیان اور بعد میں بیرون ملک بالخصوص مڈل ایسٹ سے کرایہ پچیس فیصد بڑھ گیا ہے۔
پی آئی اے کرایہ