کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو خواجہ آصف کی عمران پر تنقید
لاہور(اے این این )مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف ٹویٹ کر کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو۔ مفت بری کی بھی انتہا ہے۔ خرچے واسطے بندہ وی نال، ای سی ایل سے فارغ کر وا کے، اینی وڈی چول شاید ہی کوئی اور ہو۔ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو۔خواجہ آصف کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کوئی ان کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے تو کوئی اسے حسد قرار دے رہا ہے۔
خواجہ آصف/ تنقید