چین: پہلا ایس سی او فلم فیسٹیول 5 پاکستانی فلمیں دکھائی گئیں
کنڈائو (نوائے وقت رپورٹ) چین کے شہر کنڈائو میں پہلا ایس سی او فلم فیسٹیول ہوا جس میں پاکستان کی 5 فلمیں بھی دکھائی گئیں۔ سربراہ چینی فلم ایڈمنسٹریشن وینگ ژائو نے کہا کہ فیسٹیول میں 55 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیسٹیول سے ایس سی او ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔