جاپان اب بھی فکر مند ،شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے سیارہ خلا میں بھیج دیا
پیانگ یانگ (اے این این)شمالی کوریا کے سربراہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کے باوجود جاپان شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے۔ جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کی عسکری تیاریوں پر نظر رکھنے کیلئے مصنوعی سیارے کی خلا میں روانگی ہے تاہم یہ سیارہ قدرتی آفات سے متاثرہونے ولے علاقوں کی تصاویر کیلئے بھی استعمال ہوگا۔