سمندر پا ر پاکستا نیو ں کو ووٹ کاحق ملنا چاہئے : قونصل جنر ل جدہ
جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے مغربی صوبے میں جو پاکستانی سزائیں پوری کرچکے ہیں یا اقامہ قوانیں کی وجہ سے جیلوں میں تھے ان کی اکثریت پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے گھروں کو جاچکی ہے۔ یہ بات قونصل جنرل جدہ شہر یار اکبر نے قونصل پریس ارشد منیر کی جانب سے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں دی جانے والے افطار ڈنر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی ، افطار میں عرب نیوز کے سینئر ایڈیٹر سراج وہا ب نے خصوصی شرکت کی ۔ شہر یار اکبر نے کہا کہ پاکستان میں یہ موسم انتخابات کا ہے ، پاکستانی دعا کریں کہ ہمارے ملک کے عوام اس جمہوری عمل سے امن و امان سے گزریں عشائیہ کے آخر میں پاکستان جر نلسٹ فورم کے صدر شاہد نعیم نے قونصل جنرل کی آمد اور ارشد منیر کی دعوت پر شکریہ ادا کیا ۔