ٹرمپ شمالی کوریا کیخلاف واضح برتری سے دستبردار ہو گئے: امریکی سینیٹر
واشنگٹن+ ٹوکیو (اے پی پی+ اے ایف پی) امریکی سینٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے رہنما چک شْومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اْن کی ملاقات کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سنگاپور میں ہوئی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں چک شْومر نے کہا کہ یہ دستاویز بہت ہی پریشان کن ہے۔ سربراہ ملاقات کے اعلامیے سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کو حاصل ’واضح برتری‘ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ نے جرأت مندانہ مگر سوالیہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں ہے۔ دنیا آرام سے سوئے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے امریکہ آنے کی دعوت قبول کرلی۔ انہوں نے کہا ایٹمی ہتھیار اس وقت تلف کریں گے جب امریکہ سے دشمنی ختم ہو جائے گی۔