آشٹن: سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاری سالسیٹر کے طاہر انصاری نے آشٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ طاہر انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو مدعو کیا سب نے آکر عزت افزائی کی۔ عمران رضوی ، جاوید اختر ،شاہد،راجہ شہزاد،شعیب تاج محمد الیاس گوندل ،محمد سعید، نبیل جاوید نے شرکت کی۔ مجاہد حسین شاہ نے دعا کرائی۔