رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں: محکمہ موسمیات سعودی عرب میں کل عید کا امکان مسجد قاسم خان میں بھی اجلاس طلب
ریاض ، کراچی، پشاور (ایجنسیاں) سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور عیدالفطر (کل) جمعہ کو منائی جائیگی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات 29 رمضان المبارک بمطابق 14جون کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ دوسری طرف پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی ( مسجد قاسم علی خان ) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ممکنہ طور پر ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے کے امکانات پیدا ہورہے ہیں کیونکہ ایک ہی روز روزہ بھی رکھا گیاتھا۔
عید/ چاند