صدر کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان
صدر مملکت ممنون حسین نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی دی ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کے قیدیوں کی سزا میں 90دن کمی کی جائے گی۔ ملک دشمن سرگرمیوں، مذہبی انتہا پسندی، ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا یافتگان کو معافی نہیں ملے گی۔ دوسرے تمام قیدیوں کی سزاں میں 45دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 65سال یا اس سے زائد عمر کے مرد اور60 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خاتون قیدیوں کی باقی قیدمعاف کر دی گئی ہے جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں۔البتہ یہ معافی دہشت گردی یا قتل کے مجرموں کے لئے نہیں ہوگی۔ایسی خواتین جو بچوں کے ہمراہ جیل میں ہیں اور دہشت گردی میں ملوث نہیں ان کی سزاں میں ایک سال تک کمی کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے 18سال سے کم عمر بچوں کو بھی رہائی دے دی ہے جو اپنی قید کی سزا کا ایک تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں۔ یہ معافی دہشت گردی، زنا، راہزنی، ڈکیتی یا اغوا کے مجرم بچوں کیلئے نہیں ہے۔