A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

لاہور: کیمیکلز،کاسمیٹکس کلرزکے استعمال پر سوئٹس اینڈ بیکرز، ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ، آئس کریم یونٹ سیل

لاہور: کیمیکلز،کاسمیٹکس کلرزکے استعمال پر سوئٹس اینڈ بیکرز، ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ، آئس کریم یونٹ سیل

Jun 14, 2018 | 00:15

ویب ڈیسک

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عید الفطر کے لیے تیار ہونے والی اشیاء خوردونوش کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے شہر بھر کے بڑے سوئیٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ اور ناقص انتظامات، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم موجودگی پر گلبرگ کے معروف سوئیٹس اینڈ بیکرز کا بیکری آئٹم پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا۔ ملتان روڈ پر واقع معروف بیکرز کو پانچ لاکھ جبکہ بھبتیاں چوک پر واقع پروڈکشن یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ کیا۔ بہترین معیار ،سابقہ ہدایات پر عمل کرنے اورفوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی پر گورمے سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کی حالت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس لانچ کرنے پر مالمو بیکرز کو شاباش دی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس ہماری آئندہ نسل کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضامن ہیں۔ عید کے حوالے سے جارہ مہم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اب تک ایک ہزار کے قریب پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ جبکہ 150 سے زائد کو سیل کیا جا چکا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں تمام ٹیموں کو 3 شفٹوں میں کام کرتے ہوئے سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کی مسلسل اور کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے سوئٹس اینڈ بیکرز کو مضر صحت غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ اور فروزن ڈیزٹ پر آئس کریم کی غلط لیبلنگ کرنے پر یونٹ سیل کر دیے ۔علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ 6ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں ملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے نشتر ٹاؤن میں واقع اے ون بیکرز کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، کاسمیٹکس کلرز ، مصنوعی مٹھاس ،کیمیکلز اورناقص آئل استعمال کرنے،رکارڈ کی عدم موجودگی، اورحشرات کی بہتات پر سیل کر دیا گیا جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر موجود الحبیب ریسٹورنٹ اینڈ مِلک پراڈکٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،ناقص آئل اور غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نہ ہونے ،گندے برتنوں کے استعمال پر سیل کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھوگیوال میں کاروائی کرتے ہوئے بِگ بائٹ پراڈکٹس ( آئس کریم یونٹ ) کوفرزون ڈیزٹ پر آئس کریم کی لیبلنگ کرنے ،تاریخ اجراء اور انتہا کی عدم موجودگی ،کھلے رنگ،زائدلمعیاد اشیاء استعمال کرنے،کیمیکل ڈرمز میں دودھ اورکریم ذخیرہ کرنے پر سیل کر دیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر7فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ6ہزارکے جرمانے عائد کئے گئے ۔مزید کاروائیوں میں ملاوٹی دودھ ،گلی سڑی سبزیاں ، زائدلمعیاد آئل ، نان فوڈ گریڈ کلر، ڈرنکس اینڈ مشروبات اور ناقص کیچپ کو تلف کر دیا گیا۔پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔

مزیدخبریں