برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف متحدہ مسلم موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور شہری حقوق کونسل کے اشتراک سے برما میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کے خون ناحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ زیر قیادت علامہ رشید ارشد کشمیری، پروفیسر محمد حنیف چودھری، علامہ عنایت اللہ رحمانی، علامہ ضمیر الحسن نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد، ملک قمر عباس، مخدوم طارق شمسی، عامر محمود نقشبندی، عامر شہزاد صدیقی ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد حنیف چودھری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔ اس موقع پر بابو نفیس انصاری، علامہ رشید کشمیری نے کہا کہ مسلم اُمہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔ اس خطاب میں اعظم خاکوانی، نعیم اقبال نعیم، حافظ ظفر قریشی، عامر شہزاد صدیقی، رانا الطاف حسین، سلمان الٰہی قریشی، سلیم بخاری، نور الاحسن خاکوانی، آصف اعوان، اشرف قریشی، پروفیسر اقبال شاہ، ارشد قریشی، میاں سہیل احمد، عبدالرحمن سیاف، چودھری محمد عمران، عبدالرحمن ساجد نے شرکت کی۔