فٹ بال ورلڈ کپ میں پہلی بارگول لائن ٹیکنالوجی کا استعمال
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک) برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں پہلی بارگول لائن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ برازیل اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ‘فٹبال ورلڈ کپ کے تمام میچز کے دوران جرمن کمپنی کی تیار کردہ گول لائنز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گاجس کے لیے ایک میدان میں چودہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بال جیسے ہی گول لائن کراس کرے گی ریفری کو وائبر میں سنگنلز آنا شروع ہوجائیں گے جس سے گول ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوجائے گی۔ایک سیکنڈ میں پانچ سو تصاویر کھینچے والی اس جدید ٹیکنالوجی کو چوبیس سو بارآزمایا گیا اور ہربار مثبت نتیجہ سامنا آیا۔واضع رہے کہ دوہزار دس کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان ہونے والے میچ میں یقینی گول کو ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا۔